دھوکے باز نے شہری کو 7منٹ میں ساری جمع پونجی سے محروم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھوکے باز نے شہری کو 7منٹ میں ساری جمع پونجی سے محروم کردیا
دھوکے باز نے شہری کو 7منٹ میں ساری جمع پونجی سے محروم کردیا

دبئی: یو اے ای میں شہری کو صرف 7منٹ کے دوران عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا گیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بینکنگ اور آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

بینکوں کی جانب سے بار بار اپنے صارفین کو دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہنے کے پیغامات پہنچائے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود دھوکے باز افراد اپنے مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

دبئی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب راشد نامی شخص کو نامعلوم شخص کی کال آئی جس نے اپنے آپ کو بینک کا ملازم بتایا اور راشد کو طلب کی جانے والی تمام معلومات دینے کا کہا۔

راشد کے مطابق ملزم نے اسے کہا کہ تمام صارفین کا بینک ڈیٹا اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے بینک کو صارفین کا ضروری ڈیٹا چاہیے اور اگر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کروایا گیا تو اکانٹ بند کر دیا جائے گا۔

راشد کا کہنا تھا کہ اس نے ملزم کی بات کا یقین کرتے ہوئے اپنی تمام ترتفصیلات ملزم کو بتانا شروع کر دیں یہاں تک اپنا کہ اسے پاس ورڈ بھی بتا دیا۔

جس کے بارے میں متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب ملزم نے مجھ سے پاس ورڈ طلب کیا تو میں نے انکار کر دیا جس پر مجھے کہا گیا کہ پرانا پاس ورڈ دیں گی تو نیا پاس ورڈ جنریٹ ہو گا۔ جس پر متاثرہ شخص نے پاس ورڈ بھی دے دیا۔

Related Posts