اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی امداد جاری رکھی ہوئی ہےجس کے تحت آج طبی سامان وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الذیبی نے کہا کہ آج صبح 11 ٹن کی طبی امداد کی دوسری قسط پاکستان پہنچ گئی ہے جس میں طبی امداد کی سپلائیز موجود ہیں۔
پیغام میں عرب امارات کے سفیر حماد الذیبی نے کہا کہ یہ طبی سامان اماراتی حکومت کی طرف سے پاکستانی بھائیوں کی مدد کیلئے ہے تاکہ وہ کورونا وائرس (کووِڈ 19) کے خطرے سے لڑ سکیں جبکہ کورونا طبی امداد کا سامان اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچا ہے۔
عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی برادری کی جان و مال کیلئے شدید خطرہ ہے ، ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ شدید حالات اور چیلنجز کے درمیان عالمی برادری کی مدد جاری رکھیں گے۔
This morning the Second batch of 11 tons of medical aid supplies provided by the UAE government to brothers in Pakistan to combat the Corona virus Covid 19 arrived at Islamabad Airport .. we renew commitment to stand by world against the exceptional circumstances and challenges pic.twitter.com/406rESjlzz
— Hamad Alzaabi (@ALZAABI82) April 5, 2020