ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے بھارتی گندم کی ایکسپورٹ پر 4 ماہ کی پابندی لگادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ اقتصاد نے 4 ماہ کیلئے بھارتی گندم کی ایکسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزارتِ اقتصاد کے مطابق بھارتی گندم اور آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ 4 ماہ کے لیے بند کی جارہی ہے، فیصلہ ہرطرح کی گندم پر لاگو ہوگا، آٹے کی ایکسپورٹ اور ری ایکسپورٹ دونوں پر پابندی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ اقتصاد کا کہنا ہے کہ جن کمپنیوں نے 13 مئی 2022 سے پہلے بھارتی گندم درآمد کی ہے اور اب اسے ایکسپورٹ یا ری ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے اجازت طلب کرسکتے ہیں تاہم انہیں تمام دستاویزی ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔
ڈالر کی بلند پرواز کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا