متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں اینی میٹڈ فلم لائٹ ایئر کی نمائش روک دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں اینی میٹڈ فلم لائٹ ایئر کی نمائش روک دی گئی
متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں اینی میٹڈ فلم لائٹ ایئر کی نمائش روک دی گئی

لاس اینجلس: متحدہ عرب امارات کے سینیما گھروں میں اینی میٹڈ فلم لائٹ ایئر کی نمائش روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ’لائٹ ایئر‘ پر متحدہ عرب امارات کے سینما گھروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ یہ فلم چین سمیت مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے 14 ممالک میں اجازت حاصل کرنے سے قاصر ہے۔

فلم پر پابندی کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ اس میں جو کہانی پیش کی گئی ہے وہ میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک اداکارہ ہاندے ارسل کی شرمناک تصاویر وائرل

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اعلان کیا ہے کہ اینی میٹڈ فلم لائٹ ایئر16 جون کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس کی نمائش روک دی گئی ہے۔ بعدازاں انہوں نے نمائش روکنے کی کوئی خاطر خواہ وجہ نہیں بتائی ہے۔

قبل ازیں فلم کا ٹریلر جو ریلیز ہوا تھا، اُس کا آغاز بز لائٹ ایئر سے ہوتا ہے جو ایک تربیتی مرکز میں موجود ہے اور اسے اپنے مشہور سوٹ میں ملبوس دیکھا جاتا ہے۔

امریکی اداکار کرس ایونز کو اینی میٹڈ سپر ہیرو فلم میں مرکزی کردار کی آواز دینے کے لیے سائن کیا گیا ہے،کرس ایونز، جو کیپٹن امریکن کے کردار کے لیے مشہور ہیں، ڈزنی اور پکسر کے ‘‘لائٹ ایئر’’ میں ہیرو، بز لائٹ ایئر کا کردار ادا کریں گے۔

Related Posts