عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7ممالک سے مزید 76پاکستانی ڈی پورٹ، 17گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ڈی پورٹ
(فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے،  جن میں سے 17 کو پاکستان آمد پر گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں امیگریشن ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ  17 کو کراچی میں گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا ہے۔  سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد ڈی پورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا ہے۔  آذربائیجان سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام پر 1، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو واپس پاکستان روانہ کردیا گیا۔

اسی طرح اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر 1، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر وطن واپس ڈی پورٹ کیا گیا۔ جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سے مزید 12 افراد کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ممالک سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ ہو کر وطن واپس آچکے ہیں جنہیں مختلف وجوہات کے باعث وطن واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد لاکھوں روپے ادا کرکے ملک سے باہر ملازمتیں تلاش کرنے کو ترجیح دیتی ہے، جس کیلئے غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے کے باعث بے شمار پاکستانی ڈی پورٹ کردئیے جاتے ہیں۔

Related Posts