امریکی انتخابات: کملا ہیرس کا صدر بننے کا خواب چکنا چور، ٹرمپ کی جیت کیوں یقینی؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

"U.S. Presidential Election: Trump's Chances of Winning Increase"

واشنگٹن: امریکا میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں نائب صدر و ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 117 اور سابق صدر و ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 211 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخاب 2024 میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا ہیرس کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ اس انتخابی مہم کو غیر معمولی واقعات نے متاثر کیا، جیسے کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش اور صدر جو بائیڈن کا اچانک دستبردار ہونا۔

دونوں امیدواروں کے درمیان سات اہم ریاستوں میں سخت مقابلہ ہو رہا ہے۔ کملا ہیرس خواتین ووٹروں میں برتری رکھتی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ مرد ووٹروں میں آگے ہیں۔ نتیجہ فیصلہ کن ریاستوں پر منحصر ہے اور کچھ دنوں میں واضح ہونے کی توقع ہے۔

رائے عامہ کے جائزے سات اہم ریاستوں (ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پنسلوانیا اور وسکونسن) میں سخت مقابلے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں شکست ہوتی ہے تو یہ دھوکہ دہی کا نتیجہ ہوگی جبکہ کملا ہیرس نے عوام سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔

جیتنے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹرمپ الیکٹورل کالج میں ابتدائی برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، لیکن کچھ اہم ریاستیں جیسے پنسلوانیا، مشیگن، اور وسکونسن ابھی فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا میں بہتر پوزیشن پر ہیں جبکہ کملا ہیرس مشی گن میں آگے ہیں تاہم کامیابی کیلئے مطلوبہ 270 میں سے 211 سیٹوں پر کامیابی کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار صدر بننے کا امکان زیادہ ہے جبکہ انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئے فلوریڈا میں ممکنہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکا میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بہت زیادہ دلچسپی دیکھی جارہی ہے، خاص طور پر پی ٹی آئی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے رہا ہوجائینگے اور دوبارہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔

الیکشن کے نتائج سے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا امکان روشن نظر آتا ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے مداخلت کرتے ہیں یا نہیں یہ کہنا ابھی قبل ازوقت ہوگا۔

Related Posts