دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی، امریکا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mark esper
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن میں ہماری فوج شام میں موجود رہے گی،امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے قتل کے باوجود شام میں سیکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مشن کے تحت شام میں امریکی فوج موجود رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایسپر نے کہا کہ شام میں امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی شام میں تیل کے ذخائر داعش کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے امریکا ان کی نگرانی جاری رکھے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر داعش کو مکمل شکست سے دوچار کرنے کا مشن جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی باقیات سمندر برد کرد گئیں، پینٹا گون

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے پاس طاقت ، عزم اور خواہش ہے کہ جو بھی امریکی عوام کو نقصان پہنچائے کی کوشش کرتا ہے اس کا تعاقب کیا جائے گا۔مارک ایسپر نے کہا کہ البغدادی اس وقت ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا جب اس نے خود کو دھماکہ خیز بیلٹ اڑا دیا۔

اْنہوں نے اعلان کیا کہ البغدادی کے قتل کی کچھ ویڈیوز چند دن میں جاری کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ داعش کے مقتول لیڈر البغدادی باقیات مناسب طور پر ٹھکانے لگا دی گئی ہیں۔

Related Posts