کراچی :اورنگی ٹاؤن کے ایک اسکول میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ فیاض سولنگی اور اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عدیل شہزاد کے ہمراہ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی اور واقع کی تفصیلات حاصل کیں ۔
پرنسپل نے بتایا کہ ٹائیفائیڈ کے انجیکشن لگنے سے کچھ بچے بے ہوش ہوگئے اور بعض بچے پیٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں تکلیف میں مبتلا ہوگئے جنہیں فوری طور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : پی پی کو اس کی بددعا لگی جس کے بیٹے کو کتے کی ویکسین نہ ملی، خرم شیرزمان