ہفتہ کو گوجرانوالہ میں ایک میٹل فیکٹری میں زور دار دھماکے سے دو مزدور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی جناح کالونی میں کھیالی روڈ پر واقع حفیظ میٹل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔
دھماکے کے بعد آگ نے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مزدور باہر بھاگ گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس دوسرے شخص کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔