رزمک: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خواجہ سرا نے بھیک مانگنے سے روکنے پر رکشہ ڈرائیور کا قتل کردیا
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔