بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ سے 2 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ سے 2 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا
بٹگرام میں پھنسی ہوئی چیئر لفٹ سے 2 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا

پشاور: بٹگرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے سے اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کا جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے دوران 2بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی زندگیاں بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئرلفٹ کے ذریعے اپنے اسکول کی جانب رواں دواں تھے، اس دوران چیئر لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئرلفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی۔

ہوا میں معلق چیئر لفٹ میں عرفان، ابرار، اسامہ، گلفراز، عطاء اللہ، رضوان اللہ، شیر نواز اور نیاز محمد پھنس چکے ہیں جبکہ چیئر لفٹ کی سطحِ زمین سے بلندی کم و بیش 2000 میٹر ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

عینی شاہد نورالہادی کا کہنا ہے کہ میرے رشتہ دار عبدالقیوم کا بیٹا بھی چیئر لفٹ میں پھنسا ہوا ہے جس سے میں مکمل رابطے میں ہوں۔ چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث پھنسے ہوئے افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

چیئرلفٹ میں پھنسے شخص گلفراز کا کہنا ہے کہ 6 بچے اور 2 افراد صبح 6 بجے چیئرلفٹ میں سوار ہوئے تھے، 7 بجے چیئرلفٹ کی پہلی ایک رسی اور پھر دوسری بھی ٹوٹ گئی، چیئرلفٹ ایک میل چلی تو پہلی رسی ٹوٹی، چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے بچے خوفزدہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے اسپیشل سروسزگروپ کی سلنگ آپریشن میں ماہرٹیم بھی آپریشن میں شریک ہے۔

پاک آرمی کا ریسکیو ہیلی کاپٹر لفٹ کے قریب پہنچنے پرڈولی ہلنے لگتی ہے، جس سے ڈولی غیر متوازن ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:اسپیئر پارٹس کی قلت، پی آئی اے نے 11 طیارے گراؤنڈ کر دیے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی رسکی آپریشن ہے جس میں پاک آرمی کے دستے مکمل جان فشانی سے زندگیاں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

Related Posts