شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن، 2دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کاآپریشن ، 2دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید

شمالی وزیر ستان: پاک فوج نے بویا کے چرخیل گاؤں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعللقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور فورسز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چرخیل گائوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، جس پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ اس دوران پاک فوج کے دو جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شامل ہیں۔

Related Posts