راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے تمپ میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے گروپ نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پاک فوج کی جانب سے بھی فوری جوابی کارروائی کی گئی ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے قائم کی گی تھی، جس کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں میں سپاہی نصیب اللہ سکنہ خاران اور سپاہی انشاء اللہ سکنہ لکی مروت شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے 3جوان شہید