ناقص سیکورٹی ،دو ڈکیتیاں، بحریہ ٹاؤن ڈاکوؤں کا آسان ہدف بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

two robberies in bahria town karachi

کراچی : سیکورٹی کے دعوے دھرے رہ گئے ، بحریہ ٹاؤن کراچی میں یکے بعددیگرےدوسرے ڈکیتی نے بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کی قلعی کھول دی، رہائشیوں کا شدید احتجاج ،بحریہ ٹاون انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور انتظامات مین کوتاہی کرنے والے سیکورٹی افسران واہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایک ہفتے میں بحریہ ٹاؤن میں ڈیڑھ کروڑ مالیت سے زائد کی ڈکیتی نے متاثرین کو کنگال کردیا۔پہلی ڈکیتی میں ڈاکو مالیوںکا روپ دھار کر بحریہ میں داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے بلاک 11کے ایک ولاء کو ہدف بنایا۔

ڈاکو ولاء کے سامنے گارڈن میں بیٹھ گئے اور مٹی سے کھیلنے لگے،ڈاکوؤں نے ظاہر کیا کہ وہ ولاء کے گارڈن میں گھاس لگا رہے ہیں،گھاس لگانے کے دوران ہی کچھ ڈاکو ولاء میں داخل ہوئےاوررہائشیوں کویرغمال بنالیا۔

یرغمال بنانے کے بعد ڈاکوؤں نے ولاء کے رہائشیوں کو رسی سے باندھنے کے پر سکون انداز میں لوٹ مار کی اور واردات کے بعد اطمینان سے باآسانی فرار ہوگئے۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ڈاکو سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں، بحریہ ٹاؤن کے سب سے زیادہ آباد قائد ولاز اسٹریٹ نائن ولاء نمبر 384 میں کے گھر میں داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے گھرکے مالک سمیت دیگر افراد کو یرغمال بنا کرپورے گھر کا صفایا کیا اورفرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کسٹم کی بڑی کارروائی، 21کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

بحریہ ٹاؤن کے ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث رہائشی خوف کا شکارہو گئے ہیں جبکہ بحریہ ٹاؤن کے جنرل منیجرسیکورٹی اور عملہ کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے، رہائشیوں کے شدید احتجاج کا بحریہ ٹاؤن انتظامیہ پر کوئی اثر نہیں ہوااوراب تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Related Posts