فرانس کے شہر مارسیلے میں دھماکے کے بعد دو رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، جس کے نتیجے میں 8افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گرنے والے عمارتوں کے ملبے تلے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے سے تیسری عمارت جزوی طور پر گر گئی ہے جبکہ علاقے کی دیگر 30 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، دھماکے کے بعد عمارتوں میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:تعلقات کا نیا دور شروع، ایران اپنا سفارتی وفد سعودی عرب بھیجے گا
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا کس وجہ سے ہوا، پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔