لیاری کے علاقے کلری میں 2 رہائشی عمارتیں گر گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاری کے علاقے کلری میں دو رہائشی عمارتیں گر گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری
لیاری کے علاقے کلری میں دو رہائشی عمارتیں گر گئیں، امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی: لیاری کے علاقے کلری میں دو رہائشی عمارتیں گر گئیں،تفصیلات کے مطابق گرنے والی عمارت ایک جانب جھک گئی تھی، جس سے لوگوں کو نکالا جارہا تھا کہ اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی، مذکورہ مقام پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

عوام کی بڑی تعداد موجود ہونے کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں شدید مشکلات کاسامناہے، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں دو ماہ قبل بھی عمارت گرنے اور ہلاکتوں کا واقعہ پیش آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق منہدم ہونے والی عمارت کے باعث دوسری عمارت بھی گر گئی، فوج اور رینجرز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک خاتون کی لاش اور 10زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Related Posts