نیوی کے دو رئیر ایڈمرلز فیصل لودھی اور زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب
دو رئیر ایڈمرلز فیصل لودھی اور زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
دو رئیر ایڈمرلز فیصل لودھی اور زاہد الیاس کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

کراچی: پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل فیصل لودھی اور رئیر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

پاک بحریہ کے دونوں رئیر ایڈمرلز کو ترقی فوری بنیادوں پر دی گئی ہے۔ فیصل رسول لودھی نے پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں 1986ء میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے گریجویشن کی۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کے بعد وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے برطانیہ اور فلپائن سے پیشہ ورانہ کورسز میں بھی مہارت حاصل کی۔

وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے عالمی سیکورٹی اور اسٹرٹیجک اسٹڈیز میں برطانیہ سے ماسٹرز ڈگری لی ہے جبکہ وہ رائل کالج آف لندن سے تعلیم یافتہ ہیں۔

دوسری جانب وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں 1988ء میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر) سے بھی نوازا گیا۔

فلیگ آفیسر زاہد الیاس نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویشن کی جبکہ انہوں نے چین سے بھی ایک پیشہ ورانہ کورس مکمل کیا ہے۔

برطانیہ سے وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے ملٹری آپریشنل ریسرچ میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی جبکہ انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف اپوائنٹمنٹس کے حوالے سے وسیع تجربہ حاصل ہے۔ آج کل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ 

Related Posts