سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے دو رہنما آپس میں لڑ پڑے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دی نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت اور پی ٹی آئی رہنما گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔

جس کے دوران سلمان احمد نے شیر افضل مروت کو ”رانگ نمبر“ قرار دیا تو جواب میں شیر افضل مروت نے سلمان احمد کو 5 اپریل تک انتظار کرنے کی دھمکی دے دی۔

سلمان احمد نے ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں۔

انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

جس کے جواب میں شیر افضل مروت نے لکھا کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

شیر افضل مروت نے مزید لکھا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔

Related Posts