سندھ حکومت کا مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 18، پنجاب کا 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 18، پنجاب کا 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 18، پنجاب کا 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ

صوبائی حکومتیں کرسمس کی آمد سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے تیار ہو گئیں۔ سندھ حکومت نے مسیحی ملازمین کو تنخواہیں 18 دسمبر جبکہ پنجاب حکومت نے 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو الاؤنسز اور پنشن سمیت تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے۔

محکمۂ مالیات سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو 18 دسمبر تک الاؤنسز اور تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی جبکہ پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تنخواہیں 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 31 دسمبر کو دے دی جائیں گی تاہم مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین تنخواہیں 20 دسمبر تک حاصل کرسکیں گے۔

سرکاری ملازمین کو 31 دسمبر کو تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ 2 اور 3 جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کے باعث کیا گیا جبکہ مسیحی برادری کو کرسمس کی آمد سے قبل تنخواہیں 20 دسمبر کو دی جائیں گی۔

وزارتِ خزانہ پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مسیحی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 دسمبر کو جاری کرنے کا باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بڑی صنعتوں کی مینوفیکچرنگ میں 5 اعشاریہ 46 فیصد اضافہ ہوا۔اسد عمر

Related Posts