راولپنڈی:بورے والا،کلہاڑے سے ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے 5 گھنٹے تک تین تھانوں کی پولیس کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا،ملزم نے گرفتاری کے دوران کلہاڑے سے حملہ کرکے دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت ایک صحافی کو زخمی کر دیا۔
یعقوب آباد میں ڈینیل مسیح کا اپنے بیوی بچوں سے گذشتہ روز جھگڑا ہو گیا،بیوی نے 15 پر پولیس کو اطلاع کر دی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ایک ریٹائرڈ پولیس ملازم محمد اقبال انکو سمجھانے کے اندر گیا تو ڈینیل مبینہ ملزم نے کلہاڑے سے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا۔
واقعے کے بعدمزید نفری طلب کر لی گئی مگر ملزم نے گرفتاری دینے کی بجائے خود کو کمرے میں بند کر لیا اور ہاتھ میں کلہاڑا پکڑ کر جو بھی اسکے پاس آتا اس پر حملہ کر دیتا،5 گھنٹے تک پولیس نے اس کو گرفتار کر نے کے لیے واٹر کینن، آنسو گیس سمیت مختلف حربے استعمال کیے مگر کامیاب نا ہو سکے۔
ایک کانسٹیبل شکیل آگے بڑھا تو اس بھی کلہاڑے کا وار کر کے شدید زخمی کردیا گیا،اسی اثناء میں اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد موقع پر پہنچ گئے،انہوں نے اپنی بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، پولیس نے کسی بھی سانحہ سے بچنے کے لے علاقے کو کارٹن کئے رکھا۔
پولیس نے ملزم جو 5 گھنٹے سے علاقے میں ڈان بنا ہوا تھا اسکو گرفتار کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا،دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔