پشاور میں خودکش حملہ، دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two policemen martyred in Peshawar suicide attack
FILE PHOTO

پشاور میں اتوار کی شب ایک موبائل پولیس وین کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

یہ خودکش حملہ رنگ روڈ پر واقع تھانہ چمکنی کی حدود میں پیش آیا جس میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر لئیق زادہ اور کانسٹیبل عالم زیب شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگرد حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان میں جنوری 2025 کے دوران دہشتگرد حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز نے جاری کیے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں ملک بھر میں کم از کم 74 شدت پسند حملے ہوئے جن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 35 سیکورٹی اہلکار، 20 عام شہری اور 36 حملہ آور شامل تھے۔

ان حملوں میں مزید 117 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 سیکورٹی اہلکار، 54 شہری اور 10 شدت پسند شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہاجس کے بعد بلوچستان کا نمبر آتا ہے۔ کے پی کے غیر قبائلی اضلاع میں 27 حملے ہوئے جن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 سیکورٹی اہلکار، 6 شہری اور 2 حملہ آور شامل تھے۔

کے پی کے قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) میں 19 دہشتگرد حملے ریکارڈ کیے گئے ن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13 سیکورٹی اہلکار، 8 شہری اور 25 حملہ آور شامل تھے۔

Related Posts