ٹھٹھہ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار جاں بحق، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو گن مین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
حیدرآباد میں ڈی ایس پی کو گن مین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

ٹھٹھہ:اراضی کے تنازع پر کشیدگی کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بابڑاروڈ پر دو گروپوں میں اراضی کے تنازع پر کشیدگی چل رہی تھی جہاں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ ایس ایچ او گھارونے بتایاکہ مجھے بھی ہاتھ میں گولی لگی ہے۔فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اہلکاروں میں سپاہی علی نواز اور اے ایس آئی محمد بخش شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت4 زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کے بعد اعلی پولیس افسران بھی گھارو پہنچ گئے ہیں، ملزمان کے خلاف علاقے میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے،مراد علی شاہ

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ضلع ٹھٹھہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیاہے،ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے سندھ پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، عزم و حوصلہ بے مثال ہے،سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ہے۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ واقعے میں ملوث مجرمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے واقعے زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

Related Posts