راولپنڈی :لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع دیوا سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن کے تحفظ کے لئے سپاہی نور اللہ اور وسیم علی نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
اس سے قبل لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے سینئر ہندوستانی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔
واضح رہے کہ رواں سال بھارت نے اب تک 2200 سے زیادہ بارجنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں، منشیات برآمد،اسمگلرز گرفتار