ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر
ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک آرمی کے جوانوں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ کو قصان پہنچایا جس کے دوران 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں میں ایک صوبے دار بھی شامل تھا جبکہ چند بھارتی فوجی پاک فوج کارروائی کے دوران زخمی بھی ہوئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جن میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی احسان شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت نے روایتی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کے لیے لائن آف کنٹرول پر میزائل نصب کردئیے جبکہ سرحدوں پر محاذ آرائی کے لیے تیاریاں دیکھنے میں آئیں۔

پاک بھارت سرحد (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی طرف سے غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے میں آئی جبکہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر براہموس اور اسپائیک نامی میزائل بھی نصب کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف  لائن آف کنٹرول پر بھارتی میزائل نصب

Related Posts