دوچار لوگ دواینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کی تقسیم کا تاثر دے رہے ہیں،خواجہ اظہارالحسن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The MQM has decided to leave the government

حیدرآباد:متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رکن رابطہ کمیٹی و ڈپٹی پارلیمانی سیکریٹری خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کو حیسکو کا قبلہ درست کرانا ہوگا ورنہ ہم خود انکا قبلہ درست کردیں گے۔

خواجہ اظہار الدین نے کہا کہ عمرایوب صاحب آپ کی ہدایت پر حیسکو انتظامیہ کوئی عمل نہیں کررہی ہے اب حیسکو انتظامیہ کو درست کرنے کیلئے ایم کیوایم میدان عمل میں آگئی ہے اب یہ احتجاج شہروں کے ساتھ ساتھ اسمبلی اور سینٹ میں بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ انتظامیہ نے سوچ لیا ہے کہ ایم کیوایم بٹ گئی ہے اس لئے عوام دشمن پالیسوں پر یہ لوگ عمل پیرا ہیں، دوچار لوگ دواینٹ کی مسجد بناکر ایم کیوایم کی تقسیم کا تاثر دے رہے ہیں مگر درحقیقت ایم کیوایم پاکستان پہلے سے زیادہ منظم ہے۔

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں شامل ایم کیو ایم کا حیسکو کی زیادتیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاج، علامتی بھوک ہڑتال اور دھرنا، ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی، جماعت اسلامی سمیت تاجر رہنماء بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

وفاقی حکومت میں شامل ایم کیو ایم نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں حیسکو کی طرف سے بدترین لوڈشیڈنگ اور دیگر زیادتیوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی جس میں ایم کیو ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی،صلاح الدین،ندیم صدیقی،راشد خلجی،ناصرحسین قریشی،میئر حیدر آباد سیدطیب حسین،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی اور دیگر شامل تھے۔

ایم این اے صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد کے شہری گذشتہ دو سال سے حیسکو کا ظلم وزیادتی برداشت کررہے ہیں، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے شرافت کی زبان نہ سمجھی تو جوتے کی زبان سے سمجھایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ حیسکو افسران واہلکار اپنا قبلہ درست کر لیں، قانون کے مطابق ڈیڈیکشن بلز کو عوام ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت کو اپنا کئی سال سے خراب نظام ٹھیک کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد سمیت دادو، ماتلی ودیگر علاقوں میں 10-10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے غریب عوام کی زندگی عذاب بنادی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ حیسکو میں کرپشن عروج پر ہے پیسوں کے عیوض بجلی فروخت کی جارہی ہے، پیسے لے کر بڑی بڑی فیکٹریوں کو بجلی فروخت کی جارہی ہے جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماء بھی ملوث ہیں۔

Related Posts