اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دو مارٹر گولے فائر کئے جانے پر پاکستان نے طورخم بارڈر بند کر دیاہے،کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
پاکستان دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ آج صبح افغانستان سے 2 مارٹر گولے فائر کئے گئے، ان کا کہنا ہے کہ حکام نے سیکورٹی وجوہات کے سبب فوری طور پر طورخم بارڈر بند کر دیاتاہم مارٹر گولوں سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
مزید پڑھیں: سابق امریکی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع