کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zafar mirza firdous ashiq
zafar mirza firdous ashiq

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، نئے کیسز کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میںکورونا وائرس کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے کیسز کراچی اور اسلام آباد میں رپورٹ ہوئےجنہیں کوارنٹین زون منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دونوں مریضوں نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا،زائرین کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ایران کے ساتھ طریقہ کار طے پاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اسپتالوں کو خصوصی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پراسپتالوں میں مزید بھرتی بھی کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق نیشل ایکشن پلان پر بات ہوئی ہے،کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ٹیم بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت کرونا وائرس کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کررہی ہے، بہت جلد وائرس کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسے ایشوز پر سیاست کرنے سے گریز کرے کیونکہ پاکستان میں کروناوائرس کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، ملک میں کامیابی کے ساتھ پی ایس ایل بھی جاری ہے۔ کسی بھی غیر زمہ دارانہ بیان سے معاشی صورت حال متاثر ہوسکتی ہے۔

Related Posts