تائیوان میں دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،ایک پائلٹ ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تائیوان میں دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،ایک پائلٹ ہلاک
تائیوان میں دوفوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ،ایک پائلٹ ہلاک

تائی پے: تائیوان میں 2 فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے،جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا، دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹ ایف فائیو ای گرینچ مین ٹائم کے مطابق دوپہر تین بجے ریڈار اسکرینر سے غائب ہوگئے تھے۔

ایک پائلٹ بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے ملا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی ہائی وے پر ایک سیٹ پڑی ملی ہے جس کے ساتھ پیرا شوٹ جڑا ہوا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں میں تائیوان کے فائٹر طیارے کئی حادثات کا شکار ہوچکے ہیں، تائیوان کی فضائیہ کو چین کی جانب سے بھی مسلسل دبا ؤکا سامنا رہتا ہے۔

گزشتہ سال اتوبر میں بھی ایف فائیو ای فائٹر جیٹ کے تباہ ہونے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔اس واقعے کے ایک ماہ بعد تائیوان نے عارضی طور پر تمام ایف سولہ فائٹر طیارے سیفٹی چیک کے لیے گراؤنڈ کر دیے تھے۔

Related Posts