پی ایس ایل 2020ء: لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں آج 2 میچز ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rising covid cases: Possibility of reducing number of spectators in the PSL

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں آج لاہور اور کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کا سامنا کریں گی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج دوپہر 2 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔ عماد وسیم کراچی کنگز جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز  کا ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹیڈ سے میچ ہوگا۔ آج شام 7 بجے  میچ کے دوران سہیل اختر لاہور قلندرز ٹیم کی قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔

لاہور قلندرز کے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹیڈ کی ٹیم شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جس کے دوران جارحانہ مقابلے اور چوکے چھکوں کی برسات متوقع ہے۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو دو میچز کھیل کر ففٹی ففٹی کی پرفارمنس دے چکی ہیں۔ دونوں ٹیمزکو ایک ایک میچ جیت کر ایک ایک میں شکست کا سامنا ہوا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کراچی کنگز نے  میچ جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

Related Posts