کراچی میں ایک بچی، 1شہری حادثات میں ہلاک، ایک شخص فائرنگ سے زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ٹریفک حادثات میں ایک بچی اور ایک شہری ہلاک ،بچوں سمیت 6افرادزخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص فائرنگ سے زخمی ہوا۔

بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ دو بچے اور ایک خاتون اور مرد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 5سالہ مریم دختر حکیم خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں جہانزیب ،عصمت اللہ ،خاتون مجاہدہ ،بچہ مدثر اوربچی مقدس شامل ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

ناردرن بائی پاس کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص حادثے میں ہلاک ہوگیا جبکہ 35 سالہ یاسین زخمی بھی ہوا،جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

گارڈن عثمان آباد گلی نمبر 5کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاجسے سول ہسپتال منتقل کیاگیا ،چھیپا ذرائعکے مطابق زخمی ہونے والے 24سالہ شخص کی شناخت علی ولد سرور کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے کچھ دن قبل موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

کراچی پریس کلب میں موٹر وے پولس نے روڈ ورکشاپ کا انعقاد کیا، ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی نے کہا تھاکہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔

Related Posts