بنوں: بنوں میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ بکا خیل کی حدود میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
دریں اثنا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کیے بغیر زمان پارک سے واپس روانہ
اس المناک واقعہ پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔