شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی
شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں دو افراد جاں بحق، چار زخمی

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پیر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی غرض سے خودکش حملہ کیا گیا، حملے میں 2افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور رکشے پر سوار تھا، جسے اس نے سرکاری گاڑی سے ٹکرا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت سعید اللہ اور غنی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق ضلع کے علاقے نورک مرسی خیل سے تھا۔

مزید پڑھیں:بنوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹی ٹی پی سے افغانستان میں بات چیت ہورہی ہے، کے پی حکومت

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts