ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں دو خوارج دہشت گرد جہنم رسید جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک سرکاری اعلامیے میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی میڈیکل پروفیشنلز کیلئے ملازمت کے مواقع، درخواست دینے کا طریقہ
سیکورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو کسی صورت اپنے ملک دشمن ایجنڈے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔