کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے دو معصوم بچے کچل دیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے، فوٹو اے آر وائی

کراچی میں ہیوی ٹریفک اور ٹرالرز و ڈمپرز کے بعد اب چھوٹی گاڑیاں بھی شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں۔

تازہ سامنے آنے والے انتہائی افسوس ناک واقعے میں کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک تیز رفتار کار نے دو کم سن بچوں کو کچل دیا۔

علاقے کے ریسکیو حکام کے مطابق اندوہ ناک واقعے میں گلشن حدید میں ایک تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق حادثے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا، جاں بحق اور زخمی بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخمی ہونے والا دوسرا بچہ بھی جانبر نہ ہوسکا اور دوران علاج چل بسا۔

ایک دوسرے واقعے میں ریسکیو حکام کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

Related Posts