خان پور، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم،دونوں ٹریک بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خان پور، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم،دونوں ٹریک بند
خان پور، شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم،دونوں ٹریک بند

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی کا آپس میں تصادم ہوگیا، حادثے کے باعث دونوں اطراف سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے خان پور کے جٹھہ بھٹہ سٹیشن پر 27 شالیمار ایکسپریس اور ڈاؤن سائیڈ کی مال گاڑی آپس میں ٹکراگئیں۔ تصادم کا شکار ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جا رہی تھی۔

ریلوے ذرائع کا حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ حادثہ آٹو میٹک کانٹا چینج ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے باعث دونوں سائیڈ کی ٹریفک کو معطل کر دیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں ٹرین کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 22سکھ یاتری اپنی زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Related Posts