گاڑی سے شہری کو ٹکر مارنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارگرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گاڑی سے شہری کو ٹکر مارنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارگرفتار
گاڑی سے شہری کو ٹکر مارنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارگرفتار

اسلام آباد:گاڑی سے شہری کو ٹکر مارنے پر بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارگرفتار کرلئے گئے، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سلوادیس پاؤل اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے۔ دونوں نے شہری کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم راہگیروں نے ہائی کمیشن اہلکاروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری شدید زخمی ہو گیا، جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، واقعے کے بعد اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار سلوادیس پاؤل اورداواموبراہمو نے کالے رنگ کی بی ایم ڈبلیو کار میں سوار تھے اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہل کاروں کو حراست میں لے لیا، اہلکاروں کی گاڑی سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مالی سال 21-2020 کیلئے پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا

Related Posts