سیاسی محاذ پر 2 نظریات آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سیاسی محاذ پر 2 نظریات آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا انکشاف
سیاسی محاذ پر 2 نظریات آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا انکشاف

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ سیاسی محاذ پر 2 نظریات آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب جنہوں نے دیکھا، وہ خود مائنس ہو رہے ہیں۔

نظریات کے ٹکراؤ کے حوالے سے معاونِ خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے جبکہ دوسرا عمران خان کا نظریہ ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ قوم کی لوتی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے سے تعلق رکھتا ہے جو وزیر اعظم کا مشن ہے، جبکہ وزیر اعظم اپنی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جن لوگوں کو پاکستان کے عوام نے مائنس کیا، وہ  خود کو دوبارہ قابل قبول بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے ایڑیاں رگڑی جا رہی ہیں جبکہ سازشیوں کو شور مچانے کی بجائے لوٹی گئی دولت واپس کرنی چاہئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کی مفرور ہے جبکہ پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور ہمنواؤں کے سپرد کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دولت اور خود کو بچاؤ پلان اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں جبکہ خود کو متعلقہ رکھنےکا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے۔ انہیں سیاست سے کنارہ کشی کا پلان اختیار کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ  اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے بھارتی ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا   کہ آپ نے افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ جس کا انہوں نے جواب بھی دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ بھارتی ٹوئٹر صارفین پوچھ رہے ہیں آپ نے افغانیوں کے لیے کیوں بات کی؟

مزید پڑھیں: افغانیوں کے لیے ٹویٹ کیوں کیا؟ فردوس عاشق اعوان سے  سوال