سندھ کے شہر اوباڑو میں ہندوؤں کا دو روزہ میلہ، ملک بھر سے عقیدت مند شریک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

سندھ کے شہر اوباڑو میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا رام دیو راما پیر کے جنم دن پر میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہندو عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اوباڑو کے قریب بشیر آباد کے قدیمی مندر میں ہندوؤں کے روحانی پیشوا رام دیو راما پیر کے دو روزہ میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے ہندو عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

میلے میں شرکت کرنے والے ہندوؤں نے قدیمی مندر میں ماتھا ٹیکا اور پوجا کی، ہندوؤں کے میلہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

بشیر آباد میں راما پیر کا میلہ دو روز تک جاری رہے گا، میلے میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کیلئے مفت کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Related Posts