الہ آباد:قصور دیپالپور روڈ پرموٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئی جس کے نتیجے میں 2بجے جاں بحق جبکہ ماں باپ شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواح مائی رابو کے قریب قصور دیپالپور روڈ پر شہری اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالے نے کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں دو معصوم بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ماں باپ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے فسٹ ایڈ کے بعد ہسپتال ریفر کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹریکٹر کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور کو حوالات منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔