تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں
تالاب میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، لاشیں نکال لی گئیں

سانگھڑ:9 چک میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے کی فضاء سوگوار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب منگلی تھانہ کی حدود 9 چک میں مقامی تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے دونوں بچوں کی شناخت 9 سالہ عدیل اور11 سالہ ارسلان کے نام سے ہوئی۔

دونوں آپس میں کزن تھے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں تالاب سے باہر نکالیں اور دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سانگھڑ سول اسپتال لائی گئیں جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس تالاب میں متعدد بار حادثات رونماء ہوچکے ہیں اور بچوں کے ڈوبنے کا یہ واقعہ پہلا واقعہ نہیں، اہل علاقہ نے انتظامیہ سے حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم ڈکیت فورچیونر گاڑی اور 25 لاکھ لوٹ کرفرار

Related Posts