کراچی کے علاقے بہادرآباد میں دو بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dogs

کراچی :شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں دو بچوں کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا،علاقہ مکین انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کیلئے رابطے کے باوجودپولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور پھر کیس درج کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

دوسری جانب سندھ کے ارکان اسمبلی کو کتے پکڑنے کے عدالتی حکم کے باوجودوزیر تعلیم سعید غنی کے اپنے حلقہ انتخاب چنیسر گوٹھ میں ہزاروں آوارہ کتوں کا راج، پاگل کتوں نے ایک شہری شکیل خاصخیلی کو ٹانگ میں کاٹ لیا ،سعید غنی کی معطلی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:حلقے میں آوارہ کتوں کا راج، شہریوں کا جینا محال، سعید غنی کی معطلی کا خدشہ

پاگل کتے علاقہ مکینوں کوبھنبھوڑرہے ہیں مگر وزیر تعلیم اور حکومت سندھ کو پرواہ نہیں،عدالتی احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے گئے۔شہریوں کا شدید احتجاج ، حکومت سندھ کی سرد مہری پر سخت الفاظ میں شہریوں کی مذمت کی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چنیسر گوٹھ سمیت پورے حلقے محمود آباد ، اعظم بستی ، اعظم ٹاؤن، جونیجو ٹاؤن،ڈیفنس ویو، اختر کالونی،وغیرہ میں آوارہ کتوں نے بچوں کا جینا حرام کردیا ہے، بچے اسکول جانے سے ڈرتے ہیں ، خصوصاََ رات کے اوقات میں شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

Related Posts