نیلم: آزادکشمیر میں تیندوے کے مبینہ حملے میں 2 بھائی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ پالڑی شاہ کوٹ میں پیش آیا جہاں دونوں بھائی قریبی جنگل میں جلانے کے لئے لکڑیاں لینے گئے تھے کہ اچانک مبینہ طور پر تیندوے نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی لقمہ اجل بن گئے۔
اتھارٹی کے مطابق تیندوے کے حملے میں جاں بحق ہونے والے منیر اور امجد کی عمریں 16 اور 20 سال تھیں، دونوں بھائیوں کی لاشوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:معصوم بیٹے کو جلا کر مارنے والے باپ کے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے