ملیر سٹی میں شہری کو لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار، لیاری سے رحمان ڈکیت کا بیٹا پکڑا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi police

کراچی: ملیر سٹی پولیس کی بروقت کارروائی،2ملزمان گرفتارشہری سے لوٹی گئی دو لاکھ تیس ہزار کی رقم اور طلائی انگوٹھیاں برآمدکرلیں، کلاکوٹ سے بد نام زمانہ رحمان ڈکیت کا بیٹا منشیات سمیت گرفتار پکڑا گیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر باون شاہ مزار کے قریب خالی پلاٹ پر چھاپہ مارا۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور منشیات تحویل میں لے لی گئی۔گرفتار ملزمان نشے کے عادی ہیں اور منشیات خریدے کیلئے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور ملزمان کیخلاف ڈکیتی و رہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزمان کیخلاف درج مقدمات کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے،گرفتار ملزمان میں محمد ثاقب اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:فتح جنگ میں پولیس کے وحشیانہ تشدد سے نوجوان ہلاک، ورثاء کا شدید احتجاج

ایس ایچ او کلاکوٹ نے ولی محمد حسن علی روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جو کہ بد نام زمانہ رحمان ڈکیت کا بیٹا ہے اسےمنشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے1520گرام چرس،50 گرام آئس،60 گرام کرسٹل برآمد کی گئی ۔ ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام سربان ولد عبدالرحمن عرف رحمن ڈکیت ہے۔گرفتار ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرتا تھا۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ملزم کے خلاف اس سے قبل بھی قتل کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف اس سے قبل ایف آئی آر نمبر 331/2020 بجرم دفعہ 364A/369RW/302 تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 147/2021 بجرم دفعہ 6/9-C کلا کوٹ تھانہ مین درج کر لیا گیاہے۔گرفتار ملزم سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔

Related Posts