مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انوپم کھیر کے متعصبانہ بیان پر ارمینا خان کا جواب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسئلہ کشمیر پر انوپم کھیر کے متعصبانہ ٹویٹ پر ارمینا خان کا جواب
مسئلہ کشمیر پر انوپم کھیر کے متعصبانہ ٹویٹ پر ارمینا خان کا جواب

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ارمینا خان  نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  بھارتی  ایکٹر انوپم کھیرکے متنازعہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید ہم ایک اور سیاہ دور میں داخل ہونے والے ہیں۔ 

ارمینا خان نے انوپم کھیر کے متنازعہ ٹویٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم میں لاکھوں یہودیوں کا قتل عام کیا گیا۔ اسی طرح کی زبان اس وقت بھی استعمال کی گئی تھی۔

پاکستانی فنکارہ نے کہا کہ اس وقت جب میں یہ الفاظ تحریر کر رہی ہوں، مجھے خوف محسوس ہو رہا ہے اوریہ سوچ کر  میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں کہ کیا ہم ایک اور سیاہ دور میں داخل ہونے والے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر نسل کشی کو ہوا دینے والوں کو تاریخ کبھی اچھے الفاظ سے یاد نہیں کرے گی۔ 

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر متعصبانہ بیان جاری کیا جس میں آئین کے آرٹیکل 370 اور 35اے کو ختم کرکے کشمیری ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے کو کشمیری مسئلے کا حل قرار دیا گیا تھا۔ اس بات پر انہیں پاکستان کی ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد  سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عام میڈیا صارفین نے بھی اس حساس خبر پر بھارتی اداکار کے ردِ عمل کو کشمیریوں کی نسل کشی  کی حمایت قرار دیا اور ان کو ان کے ملک سمیت بنیاد پرست اور ظالم قرار دیا تھا۔

مزیدپڑھیئے: وہ ہمارے فوجی مارتے ہیں۔ ہم ان کی نقل کرتے ہیں۔ شمعون عباسی کی مایا علی پر تنقید۔

Related Posts