ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، ایڈٹ بٹن پیش کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
ٹوئٹر نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا

ٹوئٹر صارفین ایک عرصے سے فیس بک کی طرح ایڈٹ بٹن کا تقاضہ کررہے تھے تاہم اب بلیو ٹک اکاؤنٹ پر ایڈٹ کا بٹن دیکھا جاسکتا ہے یعنی کہ اب ٹوئٹر صارفین ٹوئٹ کرنے سے پہلے اپنا پیغام پڑھ کر اس میں ضروری ردوبدل کرسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اندرونی آزمائش کے بعد کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں بلیو ٹک یعنی اہل ترین اور مجاز صارفین کے اکاؤنٹس پر مرحلہ وار یہ سہولت پہلے پیش کی جائے گی، اس کے بعد مزید صارفین بھی اسے اپناسکیں گے۔

خیال رہے کہ اب بھی روزانہ ہزاروں لاکھوں ٹوئٹس پر املے کی غلطیاں یا جلد بازی میں لکھے گئے پیغام فی سیکنڈ جمع ہوتے رہتے ہیں بعدازاں بھیجنے والوں کو اس پر شرمندگی کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

مزید برآں ٹوئٹر کے نائب صدر جے سلی ون نے کہا ہے کہ کئی برسوں سے ٹویٹ کی ایڈیٹنگ کی درخواست کی جارہی تھی اور اب صارفین اسے باسہولت انداز میں انجام دے سکیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بولنے اور کہنے کا حق ان کی ترجیح ہے اور اسی ضمن میں یہ دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری، 186 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

یاد رہے کہ عوامی مطالبے کے باوجود ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈور سے ایڈٹ کی سہولت پیش کرنے سے ہچکچارہے تھے، ان کا خیال تھا کہ ٹوئٹس پھیلنے کے بعد کوئی بھی صارف اٹھ کر اس میں ردوبدل کرسکے گا جس سے مسائل کا ایک نیا محاذ کھل جائے گا، یہ اسی طرح ہوگا جس طرح لوگ تصاویر ایڈٹ کرکے یا پھر ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پوسٹ کرکے ڈجیٹل فتنہ کھڑا کرتے رہتے ہیں۔

دریں اثناء اب بھی فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارم ایڈٹ کی سہولت پیش کرتے ہیں بلکہ اصل پوسٹ بھی ایڈٹ کی جاسکتی ہے یا اس میں کمی پیشی کرکے آگے بڑھایا جاتا ہے، بعض افراد نے اسے ٹوئٹر کا اپریل فول لطیفہ کہا ہے لیکن ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ واقعی ایڈٹ بٹن کے اضافے میں سنجیدہ ہے۔

Related Posts