ٹوئٹر نے بڑی تعداد میں معروف صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بڑی تعداد میں معروف صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردئیے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں انہوں نے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے بارے میں لکھا تھا کہ ذاتی معلومات کی اشاعت پر پابندی کے قوانین کا اطلاق صحافیوں سمیت سبھی پر ہوتا ہے۔

سی این این نے ٹوئٹر سے صحافیوں کی معطلی پر وضاحت طلب کرلی ہے، ان کا موقف ہے کہ ٹوئٹر کے جواب کی بنیاد پر تعلقات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالرکے حصص فروخت کر دیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔

Related Posts