مائیکروبلاگنگ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کو اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈز موصول نہ ہونے کا مسئلہ درپیش ہے جس کے حل کیلئے ٹوئٹر انتظامیہ متحرک ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ ہم نے ٹوئٹر صارفین کو ایس ایم ایس یا فون کال کے ذریعے اکاؤنٹ کے تصدیقی کوڈز موصول نہ ہونے کے مسئلے پر کام شروع کردیا ہے۔
پیغام میں ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا کہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات کیلئے معذرت چاہتے ہیں اور اِس حوالے سے صارفین کو مزید پیش رفت سے وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا۔
We’re looking into account verification codes not being delivered via SMS text or phone call. Sorry for the inconvenience, and we’ll keep you updated as we continue our work to fix this.
— Support (@Support) August 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھی ٹوئٹر کے صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا رہا جس پر انتظامیہ نے صارفین کو پیغام دیا کہ ہم نے مسئلہ حل کر لیا ہے، اب صارفین کو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
ٹوئٹر صارفین کو ریٹ لمیٹ ایکسیڈ کا پیغام موصول ہوتا رہا جس سے صارفین کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید ٹوئٹر نے انہیں زیادہ پیغامات بھیجنے پر بلاک کردیا، تاہم یہ ٹوئٹر کا تکنیکی مسئلہ تھا جس پر1 ہفتہ قبل قابو پا لیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹوئٹر انتظامیہ نے ریٹ لمیٹ ایکسیڈ کا مسئلہ حل کر لیا