تھریڈز پر صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر کے مقابلے میں متعارف کرائے جانے والی میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 5 دن کے اندر 10 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

ڈیٹا ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق تھریڈز نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول چیٹ جی پی ٹی کا ریکارڈ توڑ کر سب سے زیادہ تیزی سے 10 کروڑ صارفین بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو 10 کروڑ صارفین کا سنگ میل طے کرنے میں 2 ماہ کا عرصہ لگا تھا جبکہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو ایسا کرنے میں 9 ماہ جبکہ انسٹاگرام کو ڈھائی سال لگے تھے۔

میٹا کی جانب سے تھریڈز کو 5 جولائی کی شب 100 سے زائد ممالک میں ایپل اور اینڈرائیڈ ایپ اسٹورز کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔

اس ایپ کو ابھی یورپ میں پیش نہیں کیا گیا کیونکہ میٹا کو خدشہ ہے کہ یورپی یونین کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کے باعث اسے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہے مگر ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے اس کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

موسمِ گرما میں موبائل گرم کیوں ہوتا ہے؟ اسے ٹھنڈا رکھنے کے طریقے جانیں

تھریڈز کو انسٹاگرام سے منسلک کیا گیا ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب کے قریب ہے۔ رپورٹ کے مطابق تھریڈز نے 10 کروڑ صارفین کا سنگ میل 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے حاصل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے میٹا کو تھریڈز متعارف کرانے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا انتباہ کیا ہے۔ ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط میڈیا پر شائع کیا گیا تھا۔

خط میں میٹا پر ٹوئٹر کے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا۔

Related Posts