ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا
ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا

سان فرانسسكو: ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے اب صرف 12 کے قریب ملازمین رہ گئے ہیں۔

بھارت میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے دفاتر سے لوگوں کو فارغ کیے جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی حکومت کا اڑن طشتریوں پر انٹیلی جنس رپورٹ جلد پبلک کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔

  ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے 50 فیصد کے قریب ملازمین کو نکال دیا تھا۔

انہوں نے کمپنی کے آدھے ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کا دفاع کرتے ہوئے 4 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے عملے میں کمی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ کمپنی کو روزانہ 40 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

Related Posts