ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا
ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

نیو یارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے”رپورٹ ٹوئٹ“کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کا مقصدعالمی وبا کورونا اور دوسرے اہم معاملات اور موضوعات سے متعلق غلط معلومات کا پھیلا ؤروکنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کا سد باب کرنے کیلئے نیا فیچر”رپوٹ ٹوئٹ“متعارف کروایا گیا ہے۔

جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے، تاہم یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف موبائل کمپنی موٹرولا نے نیا فلیگ شپ ایچ فون متعارف کرا دیا

Related Posts